پاکستان کسٹمز نے عالمی معیار کے مطابق پہلی لیبارٹری کوئٹہ این ایل سی میں قائم کر دی
کوئٹہ (این این آئی) پاکستان کسٹمز نے ڈبلیو سی او کے معیار کے مطابق پہلی لیبارٹری کوئٹہ این ایل سی میں قائم کر دی۔ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ڈبلیو سی او کے معیار کے مطابق پہلی لیبارٹری کوئٹہ این ایل سی میں قائم کر دی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کیا۔اس موقع پر کلکٹر اپریزمنٹ کوئٹہ آغا سعید اور دیگر کسٹمز افسران سمیت لیبارٹری اسٹاف بھی موجود تھے،لیبیا رٹری میں ہر قسم کی کیمیکل اور دیگر اشیاءکا معائنہ اور چیک اپ کیا جائے گا۔پاکستان کسٹمز کا مقصد ہے کہ صاف اور شفاف قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس لیبارٹری سے تمام تاجر برادری، کسٹمز کلیئرنگ اینڈ فاروڈنگ ایجنٹس مستفید ہوں جو بلوچستان کی تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا ۔لیبارٹری بنیادی طور پر کسٹم ہاﺅس کے اپریزمنٹ ویسٹ کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بلوچستان کے تاجر برادری ملک کے دوسرے صوبوں کے لیبارٹریوں سے استفادہ حاصل کر تے تھے۔ جس میں اچھا خاصا وقت لگتا ہے۔ اس موقع پر ممتاز تاجر حاجی فو جان بڑیچ نے چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ، لیب انتظامیہ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اسے ایک بہترین اقدم قرار دے دیا ۔


