بولان میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
بولان( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے بھاگ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل بھاگ محلہ غریب آباد میں فائرنگ سے سکندر بنگلزئی نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال بھاگ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اسے تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا جسے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔
Load/Hide Comments


