سابق سلیکٹڈ کٹھ پتلی کپتان اور اناڑی ٹولے نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نواز شریف

مانانوالہ(آن لائن)قائد پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ میرا دل پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے جلد پاکستان میں اپنی عوام کے درمیان موجود ہوں گا۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن جیت کر حکومت بنائے گی سابق سلیکٹیڈ کٹھ پتلی کپتان اور اناڑی ٹولے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کا خمیازہ آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی۔مہنگائی کا جو جن بے قابو ہے یہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے مجھے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حکومت سے نکال کر ملک ایک احواس باختہ شخص کے سپرد کیا منصوبہ سازوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی (آج) اتوار کو لاہور سے لندن روانگی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی روانہ ہوں گی، سابق وزیراعظم لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں