صدر مملکت نے اہم منصب پر بیٹھ کر بڑا جھوٹ بولتے ہوئے بددیانتی کا مظاہرہ کیا، غفور حیدری

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارت کے اہم منصب پر بیٹھ کر اپنے لیڈر سے بھی بڑا جھوٹ بولتے ہوئے بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ نے جو بل پاس کئے وہ کسی ایک فرد کی خواہشات پر مبنی نہیں ہوتے بلکہ ملکی اور قومی مفاد میں ہوتے ہےں پارلیمنٹ کے پاس شدہ بلز پر دستخط نہ کرنا یا انہیں روکے رکھنا بہت بڑی خیانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی نے نہ صرف پارلیمنٹ کے بلز کی منظوری نہ دیکر اپنے منصب کے منافی قدم اٹھایا ہے بلکہ انہوںنے ایک قومی جرم کا ارتکاب کیا ہے ایسے قومی مجرم کو صدارت کے منصب پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ انہیںفوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انکے لیڈر پانچ سال مسلسل جھوٹ بولتے رہے صدرعارف علوی بھی جاتے جاتے جھوٹ اور ایک ایسے کردار کا مرتکب ہوئے ہےں کہ انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی یہ قومی مجرم ہےں اورآخرت میں بددیانتی اور خیانت کی سزا بھگتےں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں