بینک کا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بینک نے قرض واپس ادا نہ کرنے پر بالی وڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کے ریاستی بینک آف بروڈا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع گھر نیلامی کیلئے پیش کردیا۔بینک آف بروڈا نے اتوار کو ایک نوٹس میں کہا کہ سنی دیول کی جانب سے 56 کروڑ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر جوہو میں واقع اداکار کے بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔
Load/Hide Comments