سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشیر تجارت

اسلام آباد ,مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملائیشیا سمیت تمام ملکوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، پاکستان میں ٹیکسٹائل، کارمینوفیکچرنگ اور سٹیل میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔منگل کے روزمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آبادمیں سی پیک اور صنعتی زون کے حوالے سے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں توانائی بحران ختم ہو چکا ہے اور اضافی بجلی موجود ہے،جبکہ سی پیک کے تحت گوادر میں صنعتیں لگنا شروع ہو گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرنسی بھی مستحکم ہو چکی ہے اور برآمدات میں اضافہ شروع ہو گیاہے، عالمی کساد بازاری کے باعث ہمارے مقابلے میں دوسرے ملکوں کی برآمدات کم ہو رہی ہے، مشیر تجارت نے کہا کہ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملائیشیا سمیت تمام ملکوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، پاکستان میں ٹیکسٹائل، کارمینوفیکچرنگ اور سٹیل میں سرمایہ کاری آ رہی ہے اور دنیا سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں