بلوچستان سول سروسز ایگزیکٹو کا احتجاج طول پکڑنے لگا، افسران نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) بلوچستان سول سروسز ایگزیکٹو کا احتجاج طول پکڑنے لگا کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کو تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی کے بازوں پر سیاہ پٹی باند رہے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے بھی سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے بی سی ایس کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر آفیسران سے کہا کہ ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے آفیسران میں پائی جانے والی بے چینی کو فوری دور کرنے کے اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جاتے جاتے غیر قانونی آرڈر پاس کیاکہ سول سیکرٹریٹ کے ایس او بھی کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی پوسٹ پر تعینات ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں