بٹگرام، چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 5 بچے بحفاظت ریسکیو، فوج کا آپریشن جاری

بٹگرام (انتخاب نیوز) بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 5 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے فوج کا آپریشن جاری ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی کی جانب سے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید 3 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تک بحفاظت نکلے گئے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد اب گراو¿نڈ سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ہیلی کاپٹرریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ متبادل طریقوں سے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے اورچھوٹی ڈولی کے ذریعے تمام پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں