علی مردان خان ڈومکی سے نگران وفاقی وزیر مواصلات اشرف تارڑ کی ملاقات

کوئٹہ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے بدھ کو یہاں نگران وفاقی وزیر مواصلات اشرف تارڑ نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ممبر این ایچ اے ساؤتھ نے شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ نگران وفاقی وزیر اشرف تارڑ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان کا دورہ کر رہا ہوںنگران وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بلوچستان کی شاہراہو ں کے منصوبوں کی تکمیل کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ این50 کوئٹہ ژوب،این 50 کوئٹہ،جیکب آباد اور این 25 کوئٹہ،کراچی کے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے ان تمام منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر ڈالا جائے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پنجرہ پل کی تعمیر کا آغاز اس سال یکم ستمبر سے ہو گاکوئٹہ کے مغربی بائی پاس کی توسیع کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے کولپور سے جیکب آباد دو طرف شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے این ایچ اے دستیاب فنڈز کا بڑا حصہ بلوچستان میں خرچ کریگی۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے کہاکہ خو شی ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی حکو مت نے بلو چستان پر توجہ دینے کا آغاز کیاجتنا بھی وقت ملا ہے عوام کی خدمت کے لئے برؤے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کے متاثرہ پلوں کی فوری بحالی اہمیت کی حامل ہے اس شاہراہ پر متاثرہ پلوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس موقعپر نگران وفاقی وزیر نے ممبر این ایچ اے کو متاثرہ پلوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں