میکسیکو، مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی،16 افراد ہلاک، 36زخمی
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 16 افراد ہلاک اور 36زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، افسوناک واقعے میں بس سڑک پر الٹ گئی اور اس کا ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں مجموعی طور پر 52 مسافر سوار تھے، جن میں 16 موقع پر ہلاک جبکہ 36 مسافر زخمی بھی ہوگئے ہیں، جنہیں علاج کیلئے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے 9 افراد کا تعلق وینزویلا سے ہے جبکہ باقی مقامی افراد ہیں جنہیں فورا اسپتال پہنچایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 15میکسیکو جبکہ ایک تعلق وینزویلا سے تھا۔
Load/Hide Comments


