پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

ہمبنٹوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کی اہم اننگز کی بدولت 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔جواب میں قومی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں