نسیم شاہ نے مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو میچ جتوانے والے نسیم شاہ نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر نسیم شاہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے آخری اوور میں فضل الحق فاروقی کو دو چوکیں لگا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔میچ کے اختتام پر انہوں نے اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں