فضاء علی جنگل میں گم ہو گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معرورف ماڈل واداکارہ فضاء علی منگلا جنگلات میں پھنس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ماڈل اداکارہ فضاء علی ویڈیو شوٹنگ کے لیے منگلا میں موجود تھیں،جب خراب موسم ہونے کے باعث انہیں منگلا جھیل چھوڑ کر جنگل میں پناہ لینی پڑی اور جنگلات میں گم ہوگئیں۔فضاء علی نے مدد کے لیے متعدد دوستوں سے رابطے بھی کئے اور انتہائی پریشانی کی حالت میں ایسا کرتی رہیں۔ فضا علی کا کہنا ہے کہ ساری رات جنگل میں گزاری اور صبح ہونے پر روشنی کی مدد سے راستہ تلاش کیا اور گھر کے لئے سفر کیا۔ اداکارہ دوپہر 3بجےخیر خیریت سے لاہور واپس پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں