نگراں وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پہلے 3 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ائیرپورٹ پر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے استقبال کیا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ گورنر،سیاسی عمائدین و دیگر قبائلی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنے آبائی علاقے کان مہترزئی بھی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں