خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ، قبائلی و سیاسی رہنما حاجی غلام نبی سنجرانی زخمی
خاران (نامہ نگار) خاران شہر ایک بار پھر اسلحہ بردار مسلح افراد کے شکنجے میں اور علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع خاران شہر کیڈٹ کالج کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار خاران کے معروف سیاسی و قبائلی رہنما حاجی غلام نبی سنجرانی کو شدید زخمی کردیا حاجی غلام نبی سنجرانی نے زخمی حالات میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کا پیچھا کیا تاہم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد حاجی غلام نبی اپنی مدد آپ کے تحت زخمی حالات میں سول ہسپتال پہنچیں جہاں سول سول ہسپتال کے عملہ نے ابتدائی علاج کے بعد انہیں کوئٹہ منتقل کردیا واقعہ کے بعد خاران پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


