محکمہ جنگلی حیات بلوچستان میں 60 سے زائد اسامیوں پر لواحقین کو تعیناتی کے آرڈر دے دیے گئے

کوئٹہ (آن لائن)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکرٹری نور احمد پرکانی نے کہا ہے کہ میں ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ملازمین کے جائز کام کو کبھی بھی تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیتا اور کوشش کرتا ہوں کہ فوری طور پر اس کو حل کروں آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میرے توسط سے 60 سے زائد لواحقین کے مسائل حل کرتے ہوئے ان کو تعیناتی کے آرڈر دے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آرڈر تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمے کے کنزر ویٹر آفیسران اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کے بچوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے ایک اچھی پالیسی ترتیب دی گئی ہے اور میرے توسط سے 60 سے زائد لواحقین کے بچوں کو آج ملازمت کے آرڈر تقسیم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود 2 سال تک آفیسرز ایسوسی ایشن کا صدر رہا ہوں اور ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں میں نے اپنے ماتحت عملے کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ کسی بھی ملازم کی جی پی فنڈ، پنشن سمیت دیگر حوالوں سے آنے والی فائل کو ایک دن سے زائد کا وقت نہیں لگنا چاہئے تاکہ ملازمین کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔ لیکن ہمارا سسٹم میں مختلف مراحل سے گزر کر ایک مقام تک پہنچنا ہوتا ہے جس میں کچھ سویر ہوجاتی ہے اس موقع پر دیگر آفیسران نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کسی بھی محکمے کی مشینری کو چلانے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لواحقین کے بچوں کو ملازمتوں کی فراہمی کے آرڈر دیئے گئے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں