مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ کے تھانہ ولی خان ایریا میں سی ٹی ڈی اہلکار فائرنگ سے زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ولی خان کے ایریا پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،اہلکار کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید کارروائی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں