کوئٹہ اور تربت سے تین افراد لاپتا
کوئٹہ ، کوئٹہ اور تربت سے تین افراد لاپتا۔ تفصیلات کے مطابق 23 اگست کی شام 5 بجے تربت کے علاقے کہن پشت کوشقلات سے داد رحیم ولد الیاس نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان تیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں عدالت روڈ سے لائبریری کے سامنے دو نوجوان کو لاپتا کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم لاپتہ ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
Load/Hide Comments


