دادشاہ بلوچ سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج ، پولیس کا خواتین و بچوں پرتشدد، خواتین سمیت متعدد افراد گرفتار
ماڑی پور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ داد شاہ کے لواحقین سمیت دیگرلاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ممران کراچی میں جاری گرفتاری کے خلاف روڈ بند کیے ہوئے تھے۔ جاری احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج ، بچوں اور خواتین پہ گاڑیاں چڑھائی دیں ، خواتین اور بچوں کو گھسیٹ کرروڈ سے ہٹایا گیا ، جس کے بعد پولیس نے خواتین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ، زرائع کے مطابق بیبی وائی سی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر لالہ وہاب اور زاھد بگٹی کو شدید تشدد کرکے حراست میں لیا گیا۔ لاپتہ عبدالحميد کی بیٹی سعیدہ حمید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


