شہید نواب بگٹی کی روح مزاحمت کی پکار ہے، آپ صرف بلوچ نہیں محکوم قوموں کے سرتاج ہیں، منظور پشتین
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شہید نواب اکبر بگٹی کی 17ویں برسی پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی نے غلامی کیخلاف مزاحمت کا راستہ چنا، آپ نے جھکی ہوئی غلام آنکھوں کے بجائے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندہ رہنے کا راستہ چنا، آپ نے اپنے محکوم قوم کےلئے اپنا سب کچھ داﺅ پر لگا دیا، آپ کی روح مزاحمت کی پکار ہے، صرف بلوچ نہیں، اپ سب محکوم قوموں کے سرتاج ہیں۔
Load/Hide Comments


