کراچی، 2بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والا باپ گرفتار

کراچی:کراچی کی پولیس نے لائنز ایریا کے علاقے میں 2 بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے ان کے باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے تفتیشی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شوکت کو صدر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 29 مئی کو ملزم نے گھر میں گھس کر آگ لگائی تھی، آگ لگنے سے 7 سالہ ایمان اور نور فاطمہ جھلس گئی تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں