چین نے گوادر کے 1200 طلبہ کیلئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں تعلیمی نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لی گئی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر)ڈی ای او(گوادر نے گوادر پورٹ کے جی ایم ایڈمنسٹریشن زا یاودنگ اور دیگرحکام کیساتھ میٹنگ کی، جس میں گوادر کے اسکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دوران اجلاس ڈی ای او کی جانب سیگوادر کے 1200 طالبعلموں کیلئے پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق چینی حکام نے گوادرکے1200طالبعلموں کیلئے پیکیج کا منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبے پر ستمبر میں عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔گوادر پورٹ کے جی ایم ایڈمنسٹریشن زا یاودنگ کا کہنا ہے کہ گوادر میں نظام تعلیم کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں