پولیس کی ناکامی، حب شہر اور مضافات میں منشیات اور مضر صحت گٹکے، ماوے کی سرعام فروخت
حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر اور مضافات میں منشیات کے اڈے اور مضر صحت گٹکا، ماوے کے کارخانے آباد، موت کے سودا گر دیدہ دلیری سے لوگوں میں موت بانٹنے لگے ،حب انتظامیہ اور حب سرکل پولیس منشیات کے اڈے اور مضر صحت گٹکا ماوے کے کارخانے بند اور انکی خرید وفروخت پر قابو پانے میں مکمل ناکام ،نوجوان نسل کے رگوں میں منشیات کا زہر کا منتقل کیا جانے لگا اور گٹکا ماوا کے استعمال سے کینسر کے مر ض میں مبتلا ہونے لگے اب تک بہت سے لوگوں ان ہی زہر آلو د نشوں کے سبب اپنی زندگی گنواں چکے ہیں اور بڑی تعداد میں نشے کی لت میں مبتلا ہو کر سڑکوں اور گٹروں ،نالوں میں منڈلاتے دکھائی دیتے ہیں ،منشیات کے اڈے اور مضر صحت گٹکا ماوے کے کارخانے چلانے کے سامنے پولیس و انتظامیہ بے بس جبکہ شہری موت خریدنے پر مجبور کوئی پ±ر سان حال نہیں اس حوالے سے حب کے شہر ی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حب شہر اور مختلف دیہی علاقوں میں منشیات کے اڈے اور مضر صحت گٹکا ماوے کے کارخانوں میں تیز سے اضافہ ہونے لگا موت کے سودا گر بلاخوف و خطر دیدہ دلیری سے نوجوان نسل کے رگوں میں منشیات کا زہر منتقل کر نے لگے حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں منشیات گلی محلوں میں سرعام فروخت ہونے لگا اسی طرح سے مضر صحت گٹکا ماوے کے کارخانوں میں اضافہ ہونے لگا حب کے بیچوں گنجان آبادی والے علاقوں میں قائم گٹکے اور ماوے کارخانوں میں مختلف برانڈ اور لیبل کے روزانہ کی بنیاد پر منوں کے حساب سے حب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت اندرون بلوچستان اسمگلنگ ہونے لگا اس کی روک تھام کرنے والے انتظامیہ اور حب سرکل پولیس خاموشی تماشائی بن کر رہ گئے اورمنشیات فروش اور مضر صحت گٹکا ماوا کے کارخانے والے بعض سیاسی جماعتوں اور لوگو ں کے شلٹر استعمال کر کے دیدہ دلیری سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور حب سرکل پولیس مٹھی گرم اور بھتہ کے عوض چپ سادھ لی ہے نہ تو منشیات کے اڈوں کے خلاف اور نہ ہی حب کے مختلف علاقوں میں قائم مضر صحت گٹکا ماوے کے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جارہا ہے عوامی وشہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حب میں منشیات کے بڑھتی ہوئی رحجان سے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہو چکا ہے گلی محلوں ،سڑکوں اور گندگی کے ڈھیر سمیت گٹر کے نالوں میں نشے کے عادی افراد منڈلاتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے شریف الفنس شہریوں میں خوف وہراس پایاجاتا ہے حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حب کے مختلف علاقوں میں بعض لوگ بااثر افراد اور پولیس کی آشیر با د سے مضر صحت گٹکااور ماوے کے کارخانے لگا کر روزانہ منوں کے حساب سے حب سمیت کراچی و اندرون بلوچستان میں گٹکا ماوا سپلائی واسمگلنگ کرتے ہیں اور مضر صحت گٹکا ماوا کے کھانے سے اب تک بہت سے نوجوان اپنی زندگی گنواں بیٹھے ہیں اور بڑی تعداد میں کینسر جیسا جالیوا مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اس کے باوجود حب پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات اور مضر صحت گٹکا ماوا کی خرید وفروخت پر کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے حب وساکران کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے اڈوں اور مضر صحت گٹکا ماوا کے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا مطالبہ کیا۔


