نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی دو روزہ دورے پر اسلام آباد چلے گئے

کوئٹہ (یو این اے) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی دو روزہ دورے پر اسلام آباد چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی دو روزہ دورے پر اسلام آباد چلے گئے جہاں وہ آج بروز پیر وزیراعظم ہاﺅس میں نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ سے ملاقات کرینگے اور بعدازاں وہ کراچی کیلئے روانہ ہونگے جس کے بعد کوئٹہ پہنچیںگے ۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ واپسی کے موقع پر نگران کابینہ میں توسیع متوقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں