پنجگور، چتکان بازار میں فورسز کی چوکی پر بم حملہ
پنجگور (آن لائن)بلوچستان کے ضلع پنجگور چتکان بازار اسپتال گیراج روڑ پر واقع ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا ایف سی چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار۔ دستی بم چوکی کے باہر گر کر پھٹ نہ سکا واقع کے فورا بعد سیکورٹی فورسز و پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی شروع کردی تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی دستی بم روڑ کے کنارے دکانوں کے سامنے ایف سی کی دیوار کے پاس گرا تھا جیسے بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بناکر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


