لورالائی میں مال بردار کنٹینر کو نذر آتش کرنا تاجروں کو بدظن کرنا ہے، چمن چیمبر آف کامرس

چمن (آن لائن) چمن چیمبر آف کامرس کے رہنماﺅں کا لورالائی میں تاجروں کے کروڑوں پر مالیت کے کنیٹینر کو سرعام آگ لگانے کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس کنٹینر کو جلانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت۔ چمن سے جانیوالی والی ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر کو نذر آتش کیا گیا جس میں ڈرائی فروٹ لوڈ تھا جو چمن بارڈر سے واہگہ باڈر جارہا تھا کنٹینر میں کروڑوں روپے مالیت کا مال لوڈ تھا، جس سے لورالائی کے قریب نذر آتش کیا گیا، مال کے مالک حاجی شفیق اس ناخوشگوار واقعے کیخلاف چمن چیمبر آف کامرس کا چمن پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں چیمبر آف کامرس چمن کے سینئر رہنماﺅں حاجی قسیم اچکزئی، حاجی عبدالباری ادرکزئی، اولس یار اچکزئی، حاجی حمید اللہ اچکزئی، آدم اچکزئی، عطا اللہ، نجیب اللہ، حاجی سرور اچکزئی و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اموال کو تحفظ فراہم کرنا سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ہم ملک کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں واقعے سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہیں ایسے واقعات سے ہمسائیہ ممالک بدظن ہوکر تجارت پاکستان کے بجائے ایران منتقل کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ تجارت کا سلسلہ بند ہونے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، ملکی اداروں پر یہ لازم ہے کہ وہ معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے تجارت کو تحفظ فراہم کریں۔ واقعے کیخلاف تمام متعلقہ حکام اور حکمرانوں کے دروازے پر جائیں گے، حکومت فوری طور پر تاجر اور گاڑی کی نقصان کا ازالہ کریں اور واقعے میں ملوث تخریب کاروں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات پورا نہ ہونے پر چیمبر آف کامرس اور یونین کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں