دکی کے علاقے سلیزئی سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد
دکی(یواین اے) بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے سلیزئی سے لاپتہ شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ۔گزشتہ روز دکی میں سلیزئی سے لاپتہ ہونے والے شخص محمد حسین کی لاش مل گئی دکی۔لاش لورالائی شاہراہ سلیزئی ٹاپ کے مقام سے ملی ہے محمد حسین بلوچ دو دن قبل رباط سے اپنے گھر سلیزئی کے لئے موٹرسایکل پر روانہ ہوا تھا ،موٹرسائیکل بے قابو ہونے کی وجہ سے محمد حسین موٹرسایکل سمیت گہری کھائی میں گر گیا تھا تلاش کے دو دن بعد لاش برآمد ہوگئی۔
Load/Hide Comments


