پپس میں ٹریننگ سے سرکاری ملازمین کو پارلیمانی امور سمجھنے میں مدد ملے گی، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کی پپس میں سرکاری افسران کی تربیت اور بھرتی کاعمل جلدازجلد مکمل کرنیکی ہدایت ۔پپس نے سرکاری ملازمین اور کیریئر افسران کو تربیت کا بیڑہ بھی اٹھا لیا،پپس ایکٹ میں ترمیم سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ۔چیئرمین سینیٹ نے سرکاری ملازمین اور پارلیمنٹ کے مابین رابطے کا فروغ ناگزیر قرار دیدیا، صادق سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپس میں ٹریننگ سے سرکاری ملازمین کو پارلیمانی امور سمجھنے میں مدد ملے گی، ہمارا مقصد اداروں کے مابین پائیدار تعلقات استوار کرنا ہے،تربیتی پروگرام سے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں یقینا مدد ملے گی،تربیتی افسروں کی نامزدگی تمام چیف سیکرٹریوں اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے زریعے ہو گی پہلے مرحلے میں گریڈ سترہ کے چالیس افسران کو ٹریننگ دی جائے گی چیئرمین سینیٹ نے پی آئی پی ایس میں بھرتیاں بھی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں