بلوچستان حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی، نیشنل پارٹی

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں درینگڑھ میں چوروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان محمد یوسف محمد حسنی کی شہادت پر انتظامیہ اور حکومت پر گہری تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ و حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔کوئٹہ میں بھی چوری و اسٹریٹ کرائمز بڑھتی جارہی ہے روز موبائل و موٹر سائیکلوں اور دوکانداروں کو لوٹا جارہا ہے۔درینگڑھ جیسے واقعات میں انسانی جان بھی محفوظ نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ تھانوں اور پولیس میں سیاسی اثرورسوخ و پسند وناپسند کی بنیاد پر ٹرانسفر و پوسٹنگ کا خاتمہ ہونا چاہے وہ سیاسی ہو یا ایس ایچ او کی فرمائش پر ہو۔تھانوں میں عملہ کی تعیناتی میرٹ پر ہو تو کارکردگی بہتر ہوجائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس عام شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے چوروں و کرائمز کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں کریں۔تو امن بھی بحال ہوسکتی ہے اور عوام کا جان و مال کو بھی تحفظ حاصل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں