ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ ایمان مزاری کو 20 اگست کے بعد کے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم۔ جسٹس میاں گل حسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 2023ءآئین پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمان مزاری نے کہا تھا والدہ کی زبان کنٹرول کرونگی مگر اسکی اپنی زبان کنٹرول نہیں ہوئی۔ اس موقع پر وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2 کیسز میں گرفتاری ہوئی، دونوں میں ضمانت پر رہائی ہوئی، اڈیالہ جیل کے باہر سے ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق عدالت دیکھ سکتی ہے، یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں