وومن لیڈ الائنس کے زیرا ہتمام کم عمری کی شادی کے بل کے حوالے سے کوئٹہ میں سیمینار

کوئٹہ( این این آئی) وومن لیڈ الائس کے زیرا ہتمام کم عمری کی شادی کے بل کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کوئٹہ پریس کلب میں کیا گیا۔ جس میں BCSW کی چیئر پرسن میں فوزیہ شاہین نے کم عمری کی شادی کے بل کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔سول سوسائٹی کی جانب سے میں ثناءدرانی چیئرپرسن ایواجی اور مہر بہرام بلوچ نے کی۔ NCHR سے پروفیسر فر خندہ نے بل کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ڈاکٹر سلطان لہڑی نے بچیوں کی صحت کے حوالے سے بات کی تقریب کے اختتام میں WLAB کوار ڈینیٹر زہرا نے سیمینار میں شرکاءکا شکریہ ادا کیا اس چھوٹی اور بہت اہم تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر عمران خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ پروگرام پاکستان وومین وائس اینڈلیڈرشپ پاکستان کے تعاون سے ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں