حب شہر میں زمینی تنازع پر مسلح تصادم، فائرنگ سے 5 افراد زخمی
حب (نمائندہ انتخاب) حب شہر کے علاقہ الٰہ آباد ٹاﺅن میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد زخمی ہوگئے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق الہ آباد ٹاﺅن میں زمینی تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Load/Hide Comments


