دکی میں فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، باپ زخمی، پنجگور میں سگ گزیدگی سے ایک شخص متاثر
دکی، پنجگور (انتخاب نیوز) دکی میں فائرنگ سے ایک شخص امان اللہ اور اس کا بیٹا حمید اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کیا جارہا تھا کہ نوجوان حمیداللہ زرکو ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے سراوان میں کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پنجگور کے علاقے سراوان میں لوگوں نے کتے پال رکھے ہیں یہ اسکول کے بچوں سمیت عام راہگیروں کو تنگ کررہے ہیں، اب تک کئی چھوٹے بچوں پر یہ کتے حملہ آور ہوکر کاٹ لیتے ہیں اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ کتوں کے خلاف مہم چلائی جائے۔
Load/Hide Comments


