ژوب وگردونواح میں ملیریا کی وبا پھوٹ پڑی، خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد متاثر
ژوب (یو این اے) شہر وگرد نواح میں کی بیماری پھوٹ پڑی روزانہ مختلف علاقوں سے سینکڑوں مرد، خواتین اور بچے ملیریا کی بیماری میں مبتلاہورہے ہیں پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریز پر عوام کی رش ہوتے ہیں لیکن محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ دو تین سال سے ملیریاکے خلاف کوئی سپرے نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی عوام کو ملیریاکے حوالے سے کوئی سہولت دی گئی ہے ژوب شہر میں ملیریا سینٹر نام تک محدودہے عوام نے کوئی استفادہ نہیں کیاگیاہے عوام ملیریا کے علاج و معالجہ پرائیویٹ کلینکس پر کررہے ہیں ملیریا کے فی ٹسٹ سو روپے پر کررہے ہیں اور دوائی بھی بازار سے لے رہےہیں اگر محکمہ صحت ژوب نے فوری طورپر ملیریاکے خلاف سپرے شروع نہیں کیاگیا تویہ وبائی شکل اختیار کرےگی جوکہ تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments


