پہلی بار ملٹی ڈونرٹرسٹ فنڈز کی مدد سے صوبائی ٹیکس اور آمدن سے متعلق جامع پالیسی تیار کی گئی ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ تاریخ میں پہلی بار ملٹی ڈونرٹرسٹ فنڈز کی مدد سے صوبائی ٹیکس اور آمدن سے متعلق جامع پالیسی تیار کی گئی ہے،زیادہ ٹیکس کے حصول کیلئے اصلاحات لائے جارہے ہیں،عوام کے ٹیکس سے نچلی سطح پر لوگوں کومستفید ہوناچاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں میر ظہور بلیدی نے کہاکہ محکمہ خزانہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈز کی مدد سے صوبائی ٹیکس اور آمد سے متعلق ایک جامع پالیسی تیار کی گئی ہے تاکہ ٹیکس جمع کرنے والا زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکیں بلکہ ٹیکس کے حصول کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اصلاحات لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ترقیاتی فنڈز چند من پسند لوگوں میں بانٹ دئیے جاتے تھے ہماری حکومت اس بار ترقیاتی منصوبوں میں مثالی تبدیلی لائے گی تاکہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے نچلی سطح پر انہیں فائدہ حاصل ہو نہ کہ کچھ لوگ،انہوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ صوبے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔


