نوشکی کے نام نہاد نمائندے ہمارے بزرگوں کے نام پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں، میر کوہی خان
قلات (نمائندہ انتخاب) نوشکی کے عوام کے لئے میر کوہی خان مینگل و میر پسند خان مینگل کا اہم پیغام جاری، شہید میر لونگ خان مینگل اور گل خان نصیر مینگل کا نام نوشکی کے ایم پی اے اور اسکے چمچے اپنے سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں تفصیلات کیمطابق دشت گوران کوٹ میر لونگ خان مینگل ہاو¿س میں ممتاز قبائلی رہنماء میر کوہی خان مینگل میر پسند خان مینگل نے نوشکی کے مینگل قبائل کے لیے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی کے ایم پی اے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ہمارے باپ دادا کا نام استعمال کر کے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہا ہے انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوشکی کا ایم پی اے اور اس کے کارندے کو ہم تنبیہ کرتے ہیں کہ ہمارے دادا کا نام استعمال نہیں کرے نہ کہ عوام کو بیوقوف بنا لے ہم خود سیاست کی میدان میں اتر کر اپنے نوشکی کے عوام کے لئے سیاسی اقدام کریںنگے انہوں نے کہا کہ یہ بندہ نوشکی مینگل قبائل کے کسی بھی دکھ درد میں شریک نہیں ہوا ہے اور انہوں نے غریب عوام کے لئے آئے ہوئے سرکاری نوکریوں کو بھی اپنے من پسند افراد پر فروخت کیا ہے اب سیاسی وقت آخر ہے اب وہ آ کر مینگل قبائل کو ہمارے بزرگوں کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست کی بنیاد شہید میر لونگ خان مینگل اور میر گل خان نصیر نے مینگل قبائل کے تمام شاخوں کے معتبرین اور دیگر علاقائی معتبرین کی موجودگی میں بنیاد رکھی جو ان رہنماو¿ں کے نام پر اپنی سیاست کو چمکا رہا ہے اس کو ہم تنبیہ کرتے ہیں کہ ہمارے بزرگوں کے نام استعمال کرنا بند کرے نہ ہی انہوں نے نوشکی کے عوام کے لیے کچھ کیا ہے نہ کہ ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے ہیں ہم مینگل قبائل سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ نوشکی ایم پی اے کے کسی قسم کے چال میں نہ آئے اور سیاسی شعور اور بیداری خود میں پیدا کرے جس کے پاس کوئی سیاسی خدمات نہیں تو ظاہر ہے وہ دوسروں کے باپ دادا کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا کر اپنا سیاست چمکاتے ہیں اگر کسی نے واقعی عوامی خدمت کی ہے تو وہ اس طرح کے اقدام نہیں کرے گا مگر نوشکی کے ایم پی اے آخر وقت میں اب ہمارے باپ دادا کے نام استعمال کرکے لوگوں سے اپنی سیاسی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے وہ خود کو ہر جگہ اپنے تقریروں میں شہید میر لونگ خان مینگل اور میر گل خان نصیر کا وارث بتاتا ہے وہ ان کا وارث نہیں مینگل قوم بیدار ہو جائے اور اس کے چال سے بچے ہم خود ان کے وارث ہیں سیاسی میدان میں آکر نوشکی کے عوام کے لئے خدمات کریں گے۔


