کراچی، کورنگی زمان ٹاؤن میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹائون میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پرقابوپالیا۔ فائرافسرکورنگی سٹیشن ظفرخان نے کہا کہ کولنگ کاعمل جاری ہے ،گودام میں کپڑااورپلاسٹک موجود تھا ،آگ کے باعث گودام میں موجود سامان جل کرخاکسترہوگیا،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ فائرافسرنے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ شبہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہوگی تاہم کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
Load/Hide Comments


