جمعیت کی اے پی سی میں اختر مینگل، ڈاکٹر مالک، اسرار زہری و محمود خان اچکزئی شرکت کرینگے

خضدار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کا آل پارٹیز کا نفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی آل پارٹیز کا نفرنس کی صدارت جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن کریں گے جبکہ کانفرنس میں بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صدر میر اسرار اللہ خان زہری، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ مشر محمود خان اچکزئی کے علاوہ بلوچستان کے تمام سیاسی و قوم پرست جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے آل پارٹیز کانفرنس میں اٹھارہ ویں ترمیم، ایف ایف سی ایوارڈ سمیت صوبائی خود مختاری و دیگر اہم معاملات زیر غور آئیں گے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع، سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ کے نگرانی میں آل پارٹیز کانفرنس کے تمام انتظامات کو آخری شکل دیدی گئی توقع ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں آج منعقد ہونے ولا اے پی سی ایک اہم کانفرنس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں