واشک کا واحد بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کی خستہ حالی، تمام بنیادی سہولیات سے محروم
واشک (این این آئی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر واشک کا واحد بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ بی اینڈ آر کے کرپشن نے تعلیمی ادارے کو بھی نہیں بخشا، تین سال گزرنے کے باوجود اسکول کے واش رومز کا کام مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث اسکول کے ٹیچرز اور طلباءمشکلات سے دور چار، دو سال قبل تعمیر ہونے والے چار کمروں کے دروازے تاحال نہیں لگائے گئے شدید گرمی میں اسکول میں بجلی نہیں ہے، سیکڑوں بچے گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اسکول انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال جب اسکول کو ایک نامی و گرامی ٹھیکیدار رپیئرنگ کر رہا تھا اس دوران ایکسین بی اینڈ آر نے کہا کہ اسکول بجلی بحال کرونگا لیکن آج تک سکول کی بجلی بحال نہ ہو سکی ۔واشک کے سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری نگران وزیر تعلیم و کمشنر رخشان ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ چار سال قبل تعمیر ہونے والے کمروں کی دروازوں کو نصب کرکے واشرومز اور سکول کی بجلی بحال کی جائے۔


