اسد اللہ کی عوام دوست سیاست سے غیر جمہوری قوتیں خائف ہیں، فاطمہ مینگل

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل (عوامی) کے مرکزی صدر سابق صوبائی وزیر راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر بم حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام خواتین کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے پارٹی کی مرکزی رہنماءفاطمہ مینگل ، رحم بی بی ، نادیہ بلوچ ، زر بی بی ، سعدیہ بی بی و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر مرکزی رہنماءڈاکٹر ناشناس لہڑی ، عبدالوکیل مینگل ، الہی بخش بلوچ ،ملک صادق بنگلزئی ،میر ستار شاہوانی، کامریڈ رحمت اللہ و دیگر رہنماءموجود تھے مقررین نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی ترجمان جماعت ہے پارٹی کے مرکزی صدر راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کیلئے جدوجہد کسی سے چھپی نہیں میر اسد اللہ بلوچ بلوچستان کے عوام کی ایک تواناآواز ہے کچھ لوگ ا±نکی سیاسی جمہوری جدوجہد سے خائف ہوکر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں میر اسد اللہ بلوچ غریبوں کا سہارا ہے بلوچستان کے غریبوں کی ا±میدیں صرف اور صرف اب میر اسد اللہ بلوچ سے وابستہ ہیں آج کی اس احتجاجی مظاہرے میں ہم ان سب کو بتادینا چاہتے ہیں کہ راجی راہشون کے ساتھ بلوچستان کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بھی کھڑی ہیں واجہ میر اسد اللہ بلوچ کی جدوجہد غریبوں کو روزگار دینا عوامی انڈومنٹ فنڈ سے ہزاروں نادار افراد کا علاج ، انکی تعلیم دوستی ، مکران یونیورسٹی کا قیام ، یہ سب ان قوتوں کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں جو کسی صورت ممکن نہیں آج ہم اس احتجاجی مظاہرے میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر بم حملوں میں ملوث لوگوں کو فرگتار کرکے بےنقاب کیا جائے بعد ازاں مظاہرین کے شرکاءپر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں