جسٹس فائز عیسیٰ کیس،سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ،بلوچستان بارکونسل

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین منیر احمد خان کاکڑ سابق وائس چیرمین حاجی عطاء اللہ لانگو چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی سلیم لاشاری ۔ بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ہیومن رائٹس راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ممبر بار کونسل حاجی منظور بنگلزئی بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کے صدر سید باسط شاہ ہائیکورٹ بار سبی کے صدر سراج احمد جمالی جرنل سیکرٹری حنین اقبال ہائیکورٹ بار کیچ کے صدر محراب خان گچکی جرنل سیکرٹری عبدالوحید کوئٹہ بار کے صدر آصف ریکی جرنل سیکرٹری خوشحال خان کاسی نے اپنے ایک بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر حکومتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے بعد کچھ نادیدہ قوتوں نے قاضی فائز عیسی کے خلاف ہوگئے تھے اور غیر ضروری ریفرنس دائر کرکے ان کی ذات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد ملک گیر وکلاء تحریک کا آغاز ہوگیا تھا وکلاء کے قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت آج ایک بار پھر آئین کی بالادستی برقرار کی گئی انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کیلئے وکلاء نمائندوں کی جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب سب کا ہونا چاہئے جو حکومت اور اداروں کے خلاف فیصلہ دے ان سے احتساب لیا جاتا ہے جنہوں نے کروڑوں اربوں روپے بنائے ان کے خلاف کوئی بات نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ احتساب جحجز جرنلز کا بھی جنہوں نے عوام کے پیسے بیرونی ملک منتقل کیئے ان کا بھی احتساب ہو تاکہ ملک کے اندر یکساں نظام عدل ہو آئین و قانون کی بالادستی ہو جمہوریت عوام کی حکمرانی ہو تب جاکر ملک اس سیاسی و معاشی بحران سے نکل سکتا ہے بیان میں ملک بھر کے وکلاء کو کامیاب تحریک چلانے پر مبارکباد دی

اپنا تبصرہ بھیجیں