سلمان خان نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو خوشی کی خبر سناتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بینگ ہیومین کلاتھگ دبئی کے پیچ سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سلمان خان نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دیرا سٹی سینٹر میں اپنا برانڈ آؤٹ لیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔ ویڈیو کلپ میں اداکار کہتے ہیں میرے پاس آپکے لیے ایک بڑا سرپرائز ہے، دیرا سٹی سینٹر میں ایک برانڈ آؤٹ لیٹ کھل رہا ہے مجھے امید ہے کہ آپ کو اسٹور پسند آئے گا اور امید ہے کہ آپ اس تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں