جان اچکزئی کا پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کا دورہ
کوئٹہ( این این آئی)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کو جنرل مینجر پی ٹی وی کوئٹہ مرکز سید فہیم شاہ نے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پی ٹی وی کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ قومی ادارہ ہے اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے ہمیشہ ملک پاکستان کا صیح اور مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کیا۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پی ٹی بولان کی خصوصی لائیو پروگرام میں بھی شرکت کی۔
Load/Hide Comments


