سبی، پکنک کے لیے جانے والا نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق

سبی: سبی سے ناڑی گاج پکنک کے لئے جا نے والا نو جو ان پا نی میں ڈوب کر جان کی با زی ہا ر گیا ہے متوفی کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقہ ٹی اینڈ ٹی کالونی کا رہائشی نوجوان محمد عباس ولد غلام رسول اپنے دوستوں کے ہمراہ ناڑی گاج کے مقام پر پکنک مناتے ہوئے نہانے کے لئے گہرے پانی میں چلا گیا جہاں ان کے ڈوبنے پر ان کے ہمرا ہ پکنک جا نے والے دوستوں کے شور مچانے پر ایف سی کے اہلکا ر آئے اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی ہے۔ نوجوان کے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر گھر اور محلہ میں کہرام مچ گیا۔ یا د رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پکنک پوائنٹ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں