جسٹس فائز عیسی کیس، فیصلہ قانون کی بالادستی ہے،بی این پی

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس مین سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند‘ آئین وقانون کی بالادستی قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ قانون کی بالادستی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کی ہمیشہ کوشش ہے عدلیہ آزاد‘ قانون و آئین کی بالادستی ہو تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی ہو ہماری جدوجہدبھی یہی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں غیر جانبدارانہ طرز پر فیصلے ہوں اور حالیہ فیصلہ بھی یقینا قانون کی بالادستی ہے جس سے انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں