ڈیرہ بگٹی سے اغوا 6 فٹبالرز کو جلد بازیاب کرایا جائے، نگراں صوبائی وزیر کھیل کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کا اغوا۔ نگراں وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کا کھلاڑیوں کے اغوا کا نوٹس۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈی سی ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریاستی ادارے صبح سے کوششوں میں مصروف ہیں، مغویوں کو جلد باحفاظت بازیاب کرایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں