بلوچستان کے 20 لاکھ گھرانوں میں ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جاچکے ہیں، نگراں وزیر صحت

کوئٹہ (آن لائن):نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے لیکن محددو مدت میں محکمہ صحت کی بہتری کیلئے وہ کام کریں گے جس سے عوام بھر پور فائد ہ اٹھا سکےں۔محددو مدت میں محکمہ صحت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیںڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو ہسپتالوں میں تعینات کیا جارہا ہے ملک بھر سے بلوچستان میں قابل لوگ لے کر آئیں گے۔اور بلو چستان کے 20لاکھ گھرانوں میں ہیلتھ کارڈ فراہم اور 700ایڈہاک ڈاکٹرز کو بھر تی کیا گیا ہے اور صوبے میں4 میڈیکل کالج ہیں جن کے ٹیچنگ ہسپتالوں پر توجہ دی جائے گی۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا نوٹس لیا ہے صحت کی سہولیات کی مانیٹرنگ ازخود کررہا ہوںبلوچستان میں روٹین ایمونائزیشن کی 12 ویکسینشنز کررہے ہیں وفاقی وزیر صحت بھی ہم سے رابطے میں ہےں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان بالخصوص کوئٹہ کے ہسپتالوں کی صورتحال سے بخو بی واقف ہوں جلد ہی ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضا فے سمیت دیگر تمام مسائل کو حل کر نے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں