بجلی کی لوڈشیڈنگ، انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف 11 ستمبر احتجاج اور دھرنا ہوگا، طلبا تربت یونیورسٹی
تربت (انتخاب نیوز) بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، انٹرنیٹ کی بندش اور طلباءکو درپیش دیگر مسائل کیخلاف بروز پیر 11 ستمبر تربت یونیورسٹی کی تمام کلاسوں کا بائیکاٹ اور مین گیٹ پر دھرنا دیا جائیگا۔ تربت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، انٹرنیٹ کی بندش اور دیگر مسائل کیخلاف 11 ستمبر بروز پیر تربت یونیورسٹی کی تمام کلاسوں کا بائیکاٹ اور مین گیٹ پر دھرنا دیا جائیگا۔ اس حوالے سے تمام طلباءسے احتجاج اور دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تربت یونیورسٹی میں ایک بارپھر بجلی بحران نے سر اٹھالیا، طلباءکا ڈی بلوچ روڈ پر احتجاج، یونیورسٹی آف تربت کے طلباءنے یونیورسٹی میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ہفتہ کے روز ڈی بلوچ شاہراہ پر احتجاج کیا جس سے کچھ دیر کیلئے ٹریفک کانظام معطل رہا، بی ایس او تربت کے رہنما کرم خان بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت میں بجلی بحران پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اور عملی اقدامات اٹھائے، بی ایس او طلباءکے احتجاج ومطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے، یونیورسٹی آف تربت کے ہاسٹل میں رہائش پزیر طلباءکاکہناہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پچھلے ایک مہینے سے تربت یونیورسٹی میں بے تحاشا لوڈشیڈنگ سے طلباءو طالبات کو کئی مسائل درپیش ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ مکمل غفلت کامظاہرہ کررہی ہے، مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہاسٹل میں رہنے والے اسٹوڈنٹس گرمی سے نڈھال، پڑھائی سے محروم ہیں واضح رہے کہ کچھ مہینے پہلے بجلی کی بندش اور دیگر مسائل حل کرنے کے لئے اسٹوڈنٹس کو مجبوراً ڈی بلوچ روڈ پر کئی گھنٹے تربت یونیورسٹی کے کرپٹ انتظامیہ کے خلاف دھرنا دینا پڑا تھاجس کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہوئی تاہم اب دوبارہ بجلی بحران سے طلباءوطالبات شدید مشکلات کے شکارہیں، طلباءکاکہناہے کہ اگر بجلی اور دیگر مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو طلباءسخت لائحہ عمل طے کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔


