ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار،4افراد کو لاپتہ کر دیا گیا ،وی بی ایم پی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں 6فٹبالرز کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،فورسز کا 7مشتبہ افراد گرفتار کرنے کا دعوہ ،سیکورٹی زرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں زین کوہ، سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں6فٹبالرز کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران 7مشتبہ افراد کو بھی گرفتارکرنے کا دعوہ کیا گیا ہے ، آپریشن میںزمینی کارروائی اورکئی ہیلی کاپٹر نےمختلف علاقوں میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، فورسز کومتعدد مقامات پر مزاہمتکا سامنہ ہے ، دوسری جانب وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں دوران آپریشن فورسز کی جانب سے 4افراد کو فورسز کی جانب سے لاپتہ کر دیا گیا ۔جن کی شناخت حاجی میاں خان ولد صالح بگٹی ، علی بخش ،عزیز بگٹی اور سلمان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ۔یاد رہے کہ مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی سے سبی جانے والے چھ نوجوان فٹبالر کو کچی کینال کے حدود سے اغوا کر لیا، مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں میں عامر ولد ذاکر حسن مریٹہ ،فیصل ولد حنیف لاغانی،سوہیل احمد ولد عمر بخش قوم شہ،یاسر ولد امیر بخش مندوانی،شیراز ولد داد محمّد مریٹہاوربابر ولد ڈوٹا حبیبانی شامل ہیں، جن کی بازیابی تاحال نہ ہو سکی ۔


