اس سر زمین کے وارث یہاں کے لوگ ہیں اس سر زمین کے لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ اب بند کر نا چاہئے،اسد بلوچ

پنجگور / بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدرِ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ اس سر زمین کے وارث یہاں کے لوگ ہیں اس سر زمین کے لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ اب بند کر نا چاہیئے بی این پی عوامی جمہوری جہدوجہد پر یقیں رکھتا ہے عوام کے ترقی پسند قومی جہد کو آگے لے جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں بی این پی عوامی کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران ٹکری عبدلغنی قلندرانی حافظ سہیل الرحمان قلندرانی نے آپنے سیکنڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام سے استعفیٰ دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا بابو احتشام الحق نے اپنے رشتے داروں سمیت نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر شبیر احمد گچکی عبداللہ آور عبدالحمید نے بی این پی مینگل سے استعفیٰ دے کر شمولیت کا اعلان کر دیا بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدرِ میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ یہ گلزمین ماں کی حیثیت رکھتاہے انہوں نے کہا کہ باہر کے لوگ ہمارے علاقے آکر ہمارے ماو¿ں کو بسوں سے اتار کر تلاشی لینے ہیں یہ حق ان کو کس نے دیا ھے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کی ہمارے لوگوں کو تنگ کریں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو قرضے لئے ہیں وہ پنجاب اور لاہور کی آرائش اور آسائش پر خرچ کئے گئے ہیں اور بلوچستان کے لوگ بارڈرز سے محدود پیمانے پر کاروبار کررہے تھے اس کو بند کرنے کے اعلانات ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کاروباری بھائیوں کے ساتھ ھے اور بارڈر کی بندش کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرے گا انہوں نے کہا کہ بارڈرز سے کاروبار کی بندش کے بعد حالات خراب ہونگے حکومت نے علاقے کے لوگوں کو کیا روز گار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا جہدوجہد عظیم مقاصد کے لیے ھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہمارے علاقے میں 42 ارب روپے کے منصوبے آن گوئنگ جاری ہیں ان کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ آخری سانس تک بلوچستان آور پنجگور کے حقوق کے لیے جہدوجہد کرونگا ووٹ ضمیر کا نام ھے آپ لوگ مختلف پارٹیوں کا نام لکھیں اور سب پارٹیوں کا موازنہ کریں’ کس نے زیادہ ترقیاتی کام کئے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے لوگ ڈیٹھ اسکواڈ کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کو چوروں ڈاکوو¿ں کے حوالے کروگے تو اس قسم کے لوگوں سپورٹ کرو انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں نوجوان آنے والے نسل کے مستقبل ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر لے جائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجگور میں یونیورسٹی کالجز زرعی کالج بنائے ہیں مگر بقول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ان کے دور میں 30 سکولوں کے بلڈنگ نامکمل ہیں ان لوگوں نے400 سو¿ کروڈ خرد برد کئے انہوں نے کہا کہ بابو فضل پارٹی کا پرانا درد وار ھے اس کا بھی جعلی استعفیٰ شائع ہوا ھے مگر اس کو خبر تک نہیں وہ اب بھی بی این پی عوامی کا اہم رکن ہے ضمیر نے آگر پارٹی چھوڑ دیا ھے ان کو اس وقت چھوڑ دینا چاہیئے تھا جب وزیر تھا تواس وقت یہ ساتھ تھے اب کوئی کہتا ہے کہ ہم ہاتھ نہ ملانے پر ناراض ہیں کچھ باور بات کرتا ہے اگر کسی کو علحدگی کرنا ہے تو کرے بی این پی عوامی لوگوں کے شعوری جہدوجہد کا نام ھے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ظریف ذدگ نے کہا کہ قوموں کا ضرورت تعلیمی ادارے ہیں آج میر اسداللہ بلوچ نے یہ ضرورت یونیورسٹی کالجز زرعی کالج اور دیگر کی شکل میں پورا کیا ھے میر اسداللہ بلوچ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا جائے میر اسداللہ بلوچ واحد عوامی نمائندہ ھے جو رات تک آپنے آفیس میں عوام کو ٹائم دیتا تھا انہوں نے نہ صرف پنجگور مکران بلکہ پورے بلوچستان سے عام غریب بے روزگار لوگوں کو بھرتی کیا ھے میر اسد بلوچ سے بہتر کوئی نمائندہ نہیں ملے گا جتنے ترقیاتی کام میر اسداللہ بلوچ نے کئے ہیں وہ کسی اور نے اپنے علاقے میں نہیں کئے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے اپنے حقیقی نمائندہ کا حق ادا کیا ہے بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ سابقہ ضلعی آرگنائزر نثار کاشانی حاجی محمد یاسین زہری حاجی محمد اکبر شمولیت اختیار کرنے والے ٹکری عبدلغنی قلندراننی نے خظاب کیا یعقوب راہی نے شعر پیش کیا نے کہا ہے کہ ٹکری عبدلغنی قلندراننی کی باتوں نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے آج بی این پی عوامی اقتدار سے باہر ھے تو بھی لوگ جوق در جوق شمولیت کررہے ہیں پانچ سال کے دوران نیشنل پارٹی کی کارکردگی صفر تھآ آج لوگ میر اسداللہ بلوچ کی کارکردگی سے متاثر ہو کر شامل ہورہے ہیں نیشنل پارٹی نے بلوچ قوم کو لاشوں کا تحفہ دیا ہے جبکہ بی این پی عوامی نے عوام کی خوشحالی کے لیے جہدوجہد کی ھے انہوں نے کہا کہ ٹکری عبدلغنی قلندراننی کی سربراہی میں جو شمولیت کیا ھے 28 سال سے ایک پارٹی میں شامل تھے ٹکری عبدلغنی داد کے مستحق ہیں پنجگور کے عوام تادم مرگ میر اسداللہ بلوچ کے ساتھ ہیں بی این پی عوامی کا پروگرام بلوچ قوم کی خوشحالی کا پروگرام ھے جن لوگوں کو میڈیٹ ملا ھے وہ کامیابی کے بعد آپنے عوام کو بھول چکے ہیں جبکہ میر اسداللہ بلوچ نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور خوشحالی کے لیے جہدوجہد کی ھے پنجگور میں پروپیگنڈہ وار شروع کیا گیا ہے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ مہم کرکے جھوٹے استعفیٰ دیا جارہا ہے اس بات سے طاہر ھے بی این پی عوامی عوام کے روز گار حقوق کا کارواں ھے آج ہر طبقہ کے لوگ بی این پی عوامی میں ایک فکر اور نظریے سوچ کے تحت شاملِ ہورہے ہیں۔ میر اسداللہ بلوچ نے اپنے سوچ فکر اور زندگی عوام کے لیے وقت کردی ہے بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقی گزشتہ پانچ سال کے دوران پنجگور میں ہوا ھے جو کہ عوام کے سامنے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں